رحیم یار خان: قاسم والا جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
رحیم یار خان: قاسم والا جنگلات میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات عظیم ظفر
نامعلوم وجوہات کی بنا پر بھڑکنے والی آگ نے جنگل کے کچھ حصے کو متاثر کیا ہوا آگ بجھانے کے لئے 100 سے زائد افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا
ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات ، ضلع کونسل ، ریونیو اور مقامی افراد نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا
محکمہ جنگلات کے تمام سینیئر افسران نے ملازمین اور تعاون کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں شریک ہوئے تیز ہواؤں اور پانی کی قلت کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا