رحیم یارخان :ریسکیو1122نے ماہ اپریل میں2328افراد کو ریسکیو کیا۔ریسکیو1122
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمٰن نے ماہ اپریل کی رپورٹ جاری کردی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو63045کالز موصول ہوئیں ۔
جن میں سے2320کالیں ایمرجنسی کی682انفارمیشن کی تھیں،59702کالیں غیرمتعلقہ اور341غلطی سے کالیں کی گئیں۔ ریسکیو 1122نے578روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،100فائر،51لڑائی جھگڑے،1ڈوبنے،1401میڈیکل اور189دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،
ان حادثات میں ریسکیو 1122نے2328مریضوں کوریسکیوکیا۔
جنمیں494افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،1682افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور152افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔77ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔
روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:
ضلع میں578ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں671افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد529اور عورتوں کی تعداد142تھی۔ایکسیڈنٹس میں8افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں24پیدل، 2ڈرائیوراور645مسافرمتاثر ہوئے۔350ایکسیڈنٹ تیز رفتاری،209بے احتیاطی اور18غلط موڑکاٹنے کی وجوہات کے باعث پیش آئے۔
جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں636موٹر سائیکلیں،64کاریں،67رکشے ،3بسیں،1وین،10ٹریکٹرٹرالیاں اور82دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے 9ہیڈ انجری،12سنگل فریکچر،12متعددفریکچرز، 638افرادکوخراشیں اورمعمولی چوٹیں آئیں۔
پیشنٹ ٹرانسفر سروس رپورٹ:
گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 532مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 40،صادق آبادمیں 173،خان پور میں 210،لیاقت پور میں109اور ان میں سے 68مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔
متفرقات:
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل رحمٰن کی زیرنگرانی ضلع کی چاروں تحصیلوں کے ریسکیواسٹیشنز،ایمرجنسی گاڑیوں،سیفٹی آلات اوردفاترکوبہترین انداز میں مینٹین رکھاگیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسربہاول پورڈاکٹرعبدالستاربابرنے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اچانک دورے کئے سروس کو فعال رکھنے کے لیے بہترین انتظامات پر ریسکیوافسران کے کام کو خوب سراہا۔ریسکیورز کی ذہنی ،جسمانی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کوبرقراررکھنے کے لیے ماہانہ ٹیسٹ لیے گئے اور جدید ریفریشرکورسز کروائے گئے۔ماہانہ دربار میں ریسکیورزکو دوران ایمرجنسی درپیش مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔