رحیم یارخان میں آرائیں برادری کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج

Story Highlights
  • ہرنا برادری کی ہوائی فائرنگ علاقے میں خوف ہراس ،مقامی پولیس صدر صادق آباد تاخیر سے پہنچی
  • آرائیں برادری کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج،ڈی پی او رحیم یار خان سے ایس ایچ او صدر صادق آباد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

رحیم یارخان ( ماچھی گو ٹھ ) ایف ایف سی چوک پر آرائیں اور ہرنا برادری میں تصادم،متعدد افراد زخمی،ہرنا برادری کی ہوائی فائرنگ علاقے میں خوف ہراس ،مقامی پولیس صدر صادق آباد تاخیر سے پہنچی ،ایس ایچ او رانا اشرف کال کرنے کے باوجود بھی نہ آسکا ،

علاقے میں قتل وغارت کا خدشہ،آرائیں برادری کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج،ڈی پی او رحیم یار خان سے ایس ایچ او صدر صادق آباد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ ۔

جام گل حسن ہرنا اور جگا آرائیں کے درمیان معمولی تلخ کلا می پر جھگڑا ہوگیا جس پر آرائیں اور ہر نا برادری نے فون کر کے اپنے رشتہ دار بلا لیے جس پر دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہوا تو علاقہ میدان جنگ بن گیا ،

پولیس کو بار بار کالیں کی گئیں لیکن پولیس تاخیر کا شکار ہوئی جس پر اہل علاقہ نے میدان جنگ میں کود کر اپنی جانیں خطروں میں ڈالتے ہوئے علاقہ کو بڑے سانحہ سے بچالیا اگر مقامی افراد مدا خلت نہ کرتے تو قتل وغارت کا خدشہ تھا پر مقامی لوگوں نے بغیر پولیس کے اپنی مدد آپ کے تحت آرائیں برادری اور ہرنا برادری کے خونی تصادم کو ٹال دیا اور آرائیں برادری کے متعدد افراد زخمی ہو گئے

جن میں عابد آرائیں اور سمیع آرائیں ودیگر شامل ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال ٹی ایچ کیو صادق آباد لے جایا گیا جہاں قانونی کاروائی کے مطابق علاج معا لجہ جاری ہے میڈیکل آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی

تھانہ صدر صادق آباد پولیس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پولیس میرٹ پر کاروائی کرے گی میڈیکل کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے گی۔سابق کونسلر مہرخالدآرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اور رحیم یار خان اسد سرفراز اور اے ایس پی سرکل صادق آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کیخلاف کاروائی کی جائے

 

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button