ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے ترقی پانے والے افسران کوڈی ایس پی کے عہدہ کے رینک لگائے۔

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک نے ترقی پانے والے افسران کوڈی ایس پی کے عہدہ کے رینک لگائے۔

بہاولپور: آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت پروموشن بورڈ میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے  افسران کو ریجنل پولیس آفیسربہاولپور،ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نے رینک لگائے۔

آر پی او نے اپنی نیک تمناؤں کاا ظہار کیا اور کہا کہ اگلے رینک میں ترقی آپ کی محنت کا نتیجہ ہے اوراپنے ہم منصب افسران میں بہتر کارکردگی ہونے کی بنیاد پرآپ لوگوں کو بورڈ نے ترقی  کے لئے موذوں سمجھا۔

آپ ترقی پانے والے افسران کا یہ فرض بنتا ہے کہ اب مزید جانفشانی سے اپنے فرائض ہائے منصبی سرانجام دیں اور ملک و قوم کی خدمت مزید جذبہ سے کریں،

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ترقی پانے والے افسران میں محمد اظہرحسین،محمد اقبال اعوان،راؤ محمد سلیم،محمد عمران،شاہد وڑائچ اور ندیم اقبال شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور حسن مشتاق سکھیرا،ایس ایس پی آر آئی بی رب نواز تلہ اور ایس پی لیگل محمد خان جوئیہ بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button