رحیم یارخان:کچے کے اغواء کاروں نے کارسوار افراد اغواء کرلئے
رحیم یارخان:کچے کے اغواء کاروں نے کارسوار افراد اغواء کرلئے‘ ایک رہا‘ دوسرا تاوان کی غرض سے کچہ منتقل‘ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر تلاش شروع کردی‘
موضع میرے شاہ کے رہائشی حافظ عرفان نے پولیس پکار15 پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کاکزن عبدالصمداپنے ساتھی ناصربخش کے ہمراہ کارنمبریLRK-7733 پر صادق آباد سے گھرآرہے تھے کہ لنک روڈ بستی میرے شاہ کے نزدیک کارسڑک کنارے کھڑی پائی گئی
جس کے دروازے کھلے ہوئے جبکہ عبدالصمد اورناصر بخش موجود نہ تھے‘ جن کے موبائل فون بھی بندپائے گئے‘
علی الصبح مغوی ناصر بخش گھرپہنچ گیاجس نے بتایاکہ انہیں چارنامعلوم مسلح اغواء کاروں نے اسلحہ کی نوک پراغواء کیا اورپیدل کچہ کے علاقہ کی جانب لے گئے تاہم اسے بھونگ نہر کے نزدیک فصل کماد میں چھوڑدیاگیا‘
جبکہ عبدالصمد کواغواء کار اپنے ہمراہ مبینہ طورپر تاوان کی غرض سے کچہ کے علاقہ ہمراہ لے گئے‘ پولیس نے ملنے والی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر مغوی عبدالصمد کی کارکوتحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔