رحیم یارخان میں موٹروے پولیس آفس کےملازم پر فائرنگ
رحیم یارخان:مویشی چوری کی واردات میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے شبہ پر روکے جانے پر موٹرسائیکل سواروں کی موٹروے پولیس آفس کے پرائیویٹ ملازم پر فائرنگ‘ زخمی کرڈالا‘ ملزمان موقع سے فرار‘ پولیس ناکہ بندی کے باوجود گرفتارکرنے میں ناکام رہی‘
مدینہ کالونی کارہائشی 28سالہ علی رضاجوکہ اقبال آباد میں موٹروے پولیس آفس کاپرائیویٹ ملازم ہے جس کے گھرسے چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چرالیئے تھے
اپنی موٹرسائیکل پرڈیوٹی کے بعد گھرآرہاتھاکہ عباسیہ ٹاؤن کے نزدیک موٹرسائیکل پرسواردومشتبہ افراد کو مویشی چوری کی واردات میں ملوث ہونے کے شبہ پر روکنے کی کوشش کی
جس پر موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل روکنے کی بجائے بھگالی تعاقب کرنے پر ملزمان نے درباربابادلبرشاہ کے نزدیک پہنچتے ہی تعاقب میں آنیوالے علی رضاپر فائرنگ کردی‘
دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگنے کے نتیجہ میں علی رضازخمی ہوکر گرگیا اورموٹرسائیکل سوارمشتبہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے‘
زخمی ہونے والے موٹروے پولیس کے پرائیویٹ ملازم کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس نے فرارہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔