مخدوم خسرو بختیار صوبہ محاذ “مرحوم” کے ٹھگ ہیں” رہنما سرائیکستان
رحیم یار خان : سرائیکستان رابطہ مہم میں شریک سرائیکی رہنمائوں رانا محمدفراز نون، ظہوراحمد دھریجہ، انجنیئر شاہ نواز، عنایت اللہ مشرقی، میر نذیرکٹپال، مظہرکات مہر، محمود قلندری، لالہ اقبال خان بلوچ، جام ایم ڈی گانگا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سرائیکستان رابطہ مہم کا مقصدعوام کے پاس جا کر اپنا مؤقف بتانا ہے
کہ حکمرانوں نے وعدہ خلافی کی ہے صوبے کا وعدہ پورا نہیں کیاگیااور گھرگھر جا کر یہ پیغام پہنچانا ہے کہ وسیب پر قابض قوتیں سرائیکی صوبہ نہیں دینا چاہتیں اس بنا پر ہم نے عوامی رابطہ مہم کافیصلہ کیا اس سلسلے میں قافلہ گذشتہ دنوں سے دربار شاہ رکن عالم ملتان سے روانہ ہو کر براستہ شجاع آباد، جلال پور پیروالا، لودھراں سے بہاولپور پہنچا دوسرے دن بہاولپور سے براستہ احمد پورشرقیہ، لیاقت پور، خانپور سے رحیم یار خان پہنچا اس دوران مختلف قصبات میں سرائیکی سیاسی کارکنوں اور شعراء کرام اور زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قافلہ کا بھرپور استقبال کیا،
سرائیکی رہنمائوں نے کہاکہ حکمران صوبہ نہیں دینا چاہتے اور وہ مسلسل لالی پاپ دے رہے ہیں ہم جنوبی پنجاب کو مسترد کرتے ہیں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بغیر کوئی صوبہ قبول نہیں کریں گے حکمران صوبہ بننے سے پہلے وسیب کو لنگڑا اور بے شناخت کرنا چاہتے ہیں سول سیکرٹریٹ نہیں 23اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان چاہیئے، انہوں نے کہاکہ مخدوم خسرو بختیار اور صوبہ محاذ مرحوم کے ٹھگ سیاستدانوں کا وسیب کے لوگ احتساب کریں گے انہوں نے کہاکہ وسیب کے لوگ بیدار ہو رہے ہیں۔