بوائز ہائیر سیکنڈری سکول خان بیلہ کو درپیش مسائل

رانا محمد قاسم

رانا محمد قاسم

خانبیلہ
کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے اسکی شرح تعلیم ایک پیمانہ قرار دی جاتی ہے ضلع رحیم یار خان میں جب سے پاکستان کے مشہور منتظم و ماہر تعلیم رانا نوید اختر نے بطور CEO ایجوکیشن اور کستورہ جی شاد جب سے بطور DO سیکنڈری چارج سنبھالا تو پہلے ہی روز سے ان آفیسران نے بچوں کے داخلے اور ان کو کوآلٹی تعلیم فراہم کرنے کی خاطر انقلابی اقدامات کیے

جسکی وجہ سے آج ضلع رحیم یار خان صوبہ بھر میں ٹاپ ٹین پوزیشنز میں شامل ہو کر چوتھی پوزیشن پر برجمان ہو چکا ہے

اپنے ان آفیسران کی رہنمائی سے روشنی پا کر بوائز ہائیر سیکنڈری سکول خان بیلہ میں تعینات علمی و ادبی شخصیت پرنسپل رانا مبشر علی نے اپنے آفیسران کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاکرادارے کو ضلع کے بہترین اداروں میں لاکھڑا کیا

اس وقت اس ادارے میں تین ہزار کے قریب طالب علم اپنی علمی پیاس بجھانے آتے ہیں اور یہ تعداد تحصیل لیاقت پور کے تمام تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ ہے, اتنی بڑی تعداد کا حامل یہ ادارہ مشکلات کا شکار ہے جس میں سب سے بڑا مسلہ کلاس رومز کا ہے

اس وقت کلاس رومز نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی 7 کلاسوں میں زیر تعلیم سینکڑوں بچے سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں جن میں کلاس 1,کلاس 2,کلاس 3,کلاس 8 اور کلاس 10 کے سیکشنز شامل ہیں اس کے علاوہ ادارے میں درجہ چہارم ملازمین کی قلت جہاں مسائل کا باعث بن رہی ہے وہیں پر اتنے بڑے ادارے کو چلانے کی خاطر درجہ چہارم ملازمین نہ ہونے سے تعلیمی سٹاف و اساتذہ کو بھی پریشانی لاحق ہوتی ہے,

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول خان بیلہ ضلع رحیم یار خان کا واحد ادارہ ہے جس میں فقط ایک کلرک ہے حالانکہ پرائمری سیکشن, ایلمنٹری سیکشن, ہائی سیکشن اور ہائیر سیکشن کے لیے الگ الگ کلرک ہوتا ہے

جو اپنے متعلقہ سیکشنز کے معاملات, ڈاک روزانہ کی بنیاد پر دیکھ کر اپنے پرنسپل کو بتا کر ان پر ضروری احکامات و جوابات پر مشتمل ڈاک تیار کرتا ہے جس سے تمام معاملات احسن طریقہ سے چلتے ہیں مگر اس وقت اکلوتا کلرک تمام سیکشنز کا کام سنبھالنے کی کوشش میں دن رات اپنی تمام صلاحیت اور تجربہ بروئے کار لا رہا ہے

ادارے میں کلاس رومز کی کمی, درجہ چہارم ملازمین کی خالی پوسٹیں اور کلریکل سٹاف کی کمی سے جہاں پرنسپل رانامبشر علی کو ادارے کے انتظامات چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہونگیں وہیں سکول میں زیر تعلیم 3 ہزار کے قریب طلبہ کی تعلیم اور صحت پر بھی مضر اثرات پڑ رہے ہیں

خان بیلہ شہر کی ممتاز سماجی شخصیات و والدین چوہدری محمد الیاس صدر انجمن تاجراں خان بیلہ, خواجہ وزیر احمد تحصیل نائب صدر انجمن تاجراں تحصیل لیاقت پور, احسان الحق صدیقی, اللہ وسایا خان عباسی, محمد راشد پنوار صدر پنوار ویلفیئر یونین خان بیلہ, حاجی غلام حسین سیال, محمد شاہد بھٹی و دیگر شخصیات نے نوائے وقت کے توسط سے CEO ایجوکیشن رحیم یار خان, ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان, کمشنر بہاولپور, ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب, سیکرٹری تعلیم پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل و مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بوائز ہائیر سیکنڈری سکول

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button