محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب ترقیاتی پروگرام2021-22 ء کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔
بہاولپور:سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام2021-22 ء کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمہ تعلیم، صحت، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، جنگلات، جنگلی حیات، زراعت اورادارہ برائے ترقی چولستان کے متعلقہ حکام شریک ہوئے اور اپنی اپنی سکیمیں پیش کیں۔
اجلاس میں تمام سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ شعیب اقبال سید نے شرکاء کو ہدایات جاری کیں کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام محکمے جلد از جلد اپنا ترقیاتی پروگرام تشکیل دیں اور اپنے متعلقہ انتظامی محکموں کو لاہور بجھوائیں تاکہ اسے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسلسلہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب کو تمام تر کاروائی سے آگاہ رکھا جائے۔