پی ٹی آئی کے شاہد طالب نے بھائی کے ساتھ مل کر 6 کرورڑ ہڑپ کر لئے
رحیم یارخان:پولٹری ایسوسی ایشن کا پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈرقومی اسمبلی چوہدری شاہد طالب اوران کے بھائی زاہدطالب کی جانب سے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں جھوٹی ایف آئی آردرج کروانے کے خلاف مرغی مارکیٹ اندھے والے پل پرشدیداحتجاج‘ ڈی پی اواخترفاروق سے جھوٹامقدمہ خارج کرنے کامطالبہ‘
انصاف نہ ملنے کی صورت میں آج سے ضلع کی تین تحصیلوں میں برائیلرمرغی کی سپلائی بندکرنے اورپرامن احتجاج جاری رکھنے کااعلان۔
پولٹری ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرڈاکٹرعبدالجلیل‘ نائب صدرحاجی جاویداقبال‘ سابق ڈی ایس پی پنجاب پولیس خالدمسعودبھٹی‘ میاں عبدالستارودیگرنے درجنوں دکانداروں کے ہمراہ مرغی مارکیٹ اندھے والاپل پرپی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈرچوہدری شاہدطالب اوراس کے بھائی چوہدری زاہدطالب کی جانب سے پولٹری ایسوسی ایشن کے تقریباً10سپلائرزپرجھوٹامقدمہ درج کروانے کے خلاف احتجاج
میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ چوہدری شاہدطالب جوکہ پی ٹی آئی کاٹکٹ ہولڈرہے اس کابھائی چوہدری زاہدطالب عرصہ 8‘ 9ماہ سے ہمارے ساتھ پولٹری کابزنس کررہاہے
جس سے ہمارے مختلف لوگوں نے تقریباً6کروڑروپے سے زائدکی ادائیگیاں وصول کرنی ہیں جس کے لیے تین روزقبل ہم پوری ایسوسی ایشن اکٹھی ہوکرمذکورہ بھائیوں کے گھربات چیت کرنے کے لیے گئے اوراپنی رقم کامطالبہ کیا
جس پرشاہدطالب اورزاہدطالب نے ہمیں بٹھایااورٹیلی فون کرکے کئی لوگ جمع کرلیے جن کے پاس اسلحہ بھی موجودتھااورہمیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے لگے‘ ہم نے ساراواقعہ بالامقامی پولیس کوبتایا‘
اس کے باوجودپولیس نے سیاسی دباؤمیں آکرہماری کاروائی کی بجائے الٹاہمارے 10سے زائدلوگوں پرسنگین نوعیت کی دفعات کاجھوٹااوربے بنیادمقدمہ درج کردیا۔
تاجررہنماؤں نے کہاکہ ہماراکسی جماعت یاانتظامیہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہمارامطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والے مبینہ فراڈکامقدمہ درج کیاجائے اورہماری رقم بااثربھائیوں سے وصول کرائی جائے اورہمارے خلاف جھوٹامقدمہ فوری طورپرخارج کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ اگرہمارے خلاف جھوٹامقدمہ فوری طورپرخارج نہ کیاگیاتوضلع بھرمیں پولٹری ایسوسی ایشن شدیداحتجاج کی صورت میں مرغی کی سپلائی اوردکانیں بندکرنے پرمجبورہوگی۔
ہماراڈی پی اواخترفاروق ودیگرحکام بالاسے مطالبہ ہے کہ تاجروں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کافوری نوٹس لیں اورہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔