بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن‘ تیسرے روز میں داخل‘
رحیم یارخان:حکومت کی ہدایت پر میپکو کاضلع بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن‘ تیسرے روز میں داخل‘ نجی ہسپتال سمیت مزید31بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے‘ جاری آپریشن کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے بجلی صارفین کی تعداد100سے تجاوزکرگئی‘
حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یارخان میں بجلی چور صارفین کے خلاف میپکوآپریشن جاری رہا‘ گزشتہ روز میپکو عملہ نے اڈہ خانپور پرواقع نجی ہسپتال پرچھاپہ مارکرڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر چوری کی جانیوالی بجلی رنگے ہاتھوں پکڑلی‘ اسی طرح میپکو کے عملہ نے موضع کالکاں‘ موضع پیر بخش کورائی‘ موضع جام پور‘ بستی مکوڑا‘ موضع نوناری‘ جناح پارک‘ بستی موچکی صادق آباد‘ بستی نوردین دشتی‘ بستی میاں صاحب‘ موضع لعل ارائیں‘ موضع غازی پور‘ موضع کوٹلہ نیازی‘ موضع امین آباد‘ موضع غازی برار‘ موضع قادر پور‘ موضع اللہ جیوایا لاڑ‘ موضع دشتی‘ بہارکھاکھی ودیگرعلاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران مزید31بجلی چور صارفین طالب حسین‘ محمدخالد‘ بشیراحمد‘ منیراحمد‘ رئیس فیاض احمد‘ ظفراقبال‘ جاوید اقبال‘ محمدصادق‘ رانا وسیم‘ ظہوراحمد‘ محمدصدیق‘ کالو‘ رشیداحمد‘ فاروق احمد‘ محمد اسماعیل‘ محمدعباس‘ غلام اکبر‘ حامد‘ ثاقب الیاس‘ حسین بخش‘ جمشید حسین‘ عاقب علی‘ عاشق حسین‘ محمدپرویز‘ خلیل احمد‘ بشیراحمد‘ منظوراحمد‘ امتیازاحمد‘ مختاراحمد‘ عبدالستار ودیگران کو رنگے ہاتھوں پکڑکربرقی تنصیبات کاٹ دیں‘ اورمقدمات کے اندراج کیلئے تحریری مراسلے پولیس کوارسال کردیئے گئے ہیں واضح رہے کہ تین روز کے دوران بجلی چوروں کی خلاف جاری آپریشن کے دوران پکڑے جانیوالے بجلی چور صارفین کی تعداد100سے تجاوزکرگئی ہے