پولیس اینٹی وومن حراسنٹ سیل ملزمان کے خلاف123مقدمات درج

رحیم یارخان : پولیس اینٹی وومن حراسنٹ سیل کی کارکردگی، ملزمان کے خلاف123مقدمات درج، 32 چالان عدالتوں میں پیش کر دئیے گئے۔

رحیم یارخان پولیس ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر نگرانی آئی جی آف پولیس پنجاب کی خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 ضلع رحیم یارخان میں وومن حراسمنٹ سیل 9 ستمبر 2021 سے پوری طرح فعال کیا گیا جو کہ اس سلسلہ میں اپنا ایکٹو رول ادا کر رہا گزشتہ عرصہ کے دوران پکار 15 پراس سلسلہ میں  1582 کالز کی گئیں جن پر پولیس نے 100 فیصد فوری رسپانڈ کیا جن میں سے 70 فیک کالز ثابت ہوئیں، 359 کالرز کے موبائل فون بند پائے گئے،

1153 کالرز کا مسئلہ مزید قانونی کارروائی کے بغیر حل ہو گیا جبکہ پولیس نے باہمی طور پر مسئلہ حل نہ ہونے پر 123 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے،

جن میں سے سٹی سرکل پولیس  نے 28، صدر سرکل نے  23، صادق آباد سرکل نے 31، خان پور سرکل نے 19 اور لیاقت پور سرکل پولیس نے 22 مقدمات درج کئے، 32 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں میں پیش کر دئیے گئے،

17 کے نامکمل چالان بھیجے گئے، 35 مقدمات حسب ضابطہ خارج ہوئے جبکہ 39 مقدمات زیر تفتیش ہیں جنہیں پولیس میرٹ پر یکسو کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

 رحیم یارخان پولیس ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر نگرانی آئی جی آف پولیس پنجاب کی خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button