رحیم یارخان میں پیپلز پارٹی کی تین تحصیلوں میں تنظیم سازی مکمل

رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری سیدہ صائمہ گیلانی نے کہا کے کہ پارٹی قیادت کی ہدایات پر رحیم یار خان ضلع کی تین تحصیلوں میں تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے۔
جس کے نوٹی فیکشن جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان گوپانگ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر کے ہمراہ تمام منتخب ہونے والی خواتین میں تقسیم کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کے پارٹی نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اور عزت بخشی ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔
ضلعی صدر خواتین وونگ نوشابہ اشرف کی قیادت میں ضلع رحیم یار خان کی سینئر ورکرز پر مشتمل ٹیم مخدوم سید احمد محمود۔ جنوبی پنجاب کی صدر شازیہ عابد کی قیادت میں بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کرکے گھر گھر پارٹی پیغام پہنچائیں گیں۔
انہوں نے مذید کہا کے موجودہ سلیکٹڈ حکومت  نے ملک کی عوام کا خؤن نچوڑ لیا ہے اب کھال باقی ہے اور اس کو بھی اُتارنے کی پلانگ میں ہے مگر اب عوام ان کی جھوٹی سیاست کو سمجھ چکے ہیں چند دن کے مہمان حکمران اپنی شکست سامنے دیکھ کر بد زبالی پر اتر اآئے ہیں اسلام اباد میں چند ہزار افراد کو پیسے  دے کر اور سرکاری ملازمین جمع کر کے کروڑوں عوام پر حکومت نہیں کی جاسکتی 22کروڑ عوام سلیکٹڈ حکومت پر عدم اتماد کر چکی ہے اب عمران نیازی کا گھر جانا ٹھہرگیا ہے۔انہوں نے کہا کے پاکستان کی عوام کے دل آج بھی بھٹو کے نام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور بلاول کو اپنا لیڈر مانتے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button