پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹریکر کی موجودگی ،رسائی کو یقینی بنائیں:شاہد جاوید

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن نو مور وائلیشنز کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل ٹو زون شاہد جاوید نے سکھر پنڈی بھٹیاں موٹر ویز پر تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹریکر لگانے اور اس کی رسائی موٹر وے پولیس کے کنٹرول روم تک یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ اوور سپیڈنگ کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا سکےاور اوور سپیڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی نشاندہی کرکے ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ تاکہ موٹر ویز پر حادثات کو مکمل طور پر کنٹرول کر کےشہریوں کو ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

سیکٹر کمانڈر نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیز کے نمائندگان اور مالکان سے میٹنگ کی اور انہیں اپنی تمام گاڑیوں میں ٹریکر کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور سپیڈنگ حادثات کا سبب بنتی ہیں جس کو ہر صورت کنٹرول کرکے قومی شاہراہوں کو عوام الناس کے لئے محفوظ سے محفوظ تر بنائیں گے.

شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہریوں کی بروقت مدد کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button