رحیم یارخان:خوبرولڑکی بن کر گفتگو کرنے والے اغواء کار نے 7لاکھ مانگ لئے

رحیم یارخان:خوبرولڑکی بن کر گفتگو کرنے والے اغواء کار نے ملاقات کے بہانے بلوا کر تین بچوں کے باپ کو اغواء کر لیا رہائی کے عوض 7لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ،پولیس نے بھائی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔

موضع آدم آرائیں کے رہائشی صدام حسین جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتا ہے سے نامعلوم خوبرولڑکی کا موبائل فون پر دوستانہ چل رہا تھا جسے گزشتہ روز ملاقات کے لئے نامعلوم خوبرولڑکی کی جانب سے وقت دیا گیا

جس پر صدام حسین اپنے گھر والوں کو صادق آباد میں دوست محمد آصف سے ملنے کا کہہ کر چلا گیا اورماچھکہ جا پہنچا جہاں سے اسے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کر کے سندھ کے علاقہ میں واقع بستی جیون شاہ منتقل کردیا،منتقل کرنے کے بعد قید کرلیا اورورثاء نے رابطہ کرکے رہائی کے عوض 7لاکھ روپے تاوان طلب کر لیا

اسی دوران اغواء کاروں نے صدام حسین پر تشددکرتے ہوئے ورثاء کو صدام حسین کی چیخ وپکار بھی سنوائی،جبکہ مغوی صدام حسین کے بھائی محمد اصغر کی مدعیت میں پولیس تھانہ رکن پورنے نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا،

اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ صدام حسین تین بچوں کا باپ ہے جس کی موبائل فون پر نامعلوم خاتون سے دوستی چل رہی تھی رضوان اختر چوہدری نوائے وقت میڈیا گروپ رحیم یار خان۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button