تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 اوباڑو کے قریب ماچھکہ کے علاقے میں گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر جانے والے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ڈاکو مقابلہ کے بعد فرار ہوگئے ہیں
تحصیل اوباڑو کے تھانہ کھمبڑا کے چار اہلکار معمول کے مطابق موٹروے پولیس چوکی 15 پر جارہے تھے رحیم یار خان کے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں لوٹ مار کی غرض سے گھات لگائے ہوئے ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائر کردیا جس سے ایک اہلکار امانت علی شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شیخ زاید اسپتال میں شہید ہوگیا جبکہ مقابلہ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے
رحیم یار خان کی حدود میں اسی مقام پر تین روز قبل موٹر سائیکل چھین لیا تھا مگر پولیس نے تعاقب نہیں کیا جس سے ڈاکوؤں کو حوصلہ بڑھا اور آج بھی واردات کرنے آئے تھے رحیم یار خان پولیس متحرک ہوتی تو ملزمان کو یہ جرات نہ ہوتی جبکہ دیگر تین اہلکار محفوظ رہے ڈاکو دریائی علاقے میں فرار ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب شہید ہونے والے پولیس اہلکار امانت علی دھاریجو کی نمازے جنازہ اس کے آبائی گاؤں کموں شہید میں ادا کی گئی

نمازے جنازہ میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل رینجرز کے ونگ سمیت پولیس اور رینجرز کے جوانوں سمیت سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی شہید اہلکار امانت علی دھاریجو کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے پولیس اہلکار کے کا خون رہیگا نہیں جانے دیں گے بہے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button