آڑو سے جسم میں گرمی کی شدت کم ہوتی ہے

کراچی:موسم گرما کے پھل بڑے ہی مفید، منفرد اور صحت بخش ہوتے ہیں، انہی پھلوں میں ایک چھوٹا اور مزیدار پھل آڑو بھی ہے جو ہماری مجموعی صحت کو بیشمار فوائد دیتا ہے۔

آڑو کی ٹھنڈی تاثیر سے ہمارے جسم میں گرمی کی شدت کم ہوتی ہے اور ہماری آنکھوں کی بینائی بھی بہتر ہوتی ہے، آڑو آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھر پور ہوتاہے۔

اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی انفلیمشن سے بچاؤکی خاصیت ہوتی ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ قدرت نے اپنے اس پھل میں دیگر کونسے فوائد چْھپا کر رکھے ہیں۔۔

آڑو کے کرشماتی فوائد۔۔ماہرین آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے صرف گاجر ہی نہیں بلکہ آڑو کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں کیونکہ آڑو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے،

آڑو وٹامن اے سے بھرا ہوا ہوتا ہے جس سے ہماری آنکھوں کی بینائی بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔قلب کیلئے مفید:۔۔۔آڑو میں فائبر کی مقدار میں زیادہ ہے،

یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کے مواد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل محفوظ ہے اور ایک ہی وقت میں یہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔

آپ بہترین قلبِ صحت کے لیے روزانہ 3 سے 4 آڑو کھاسکتے ہیں۔۔۔خون بنانے میں مدد کرتا ہے:۔۔آڑو میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں،

آڑو ہمارے جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمارے جسم میں موجود آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔۔۔
جِلد کیلئے مفید:۔۔وٹامن سی، اے اور فائٹونٹریٹینٹ کا مجموعہ اچھی جِلد کو یقینی بناتا ہے۔

اور آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس عْمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتے ہیں لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کریں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button