ہلدی انسانی صحت کے لیے بے حدمفید

رحیم یارخان :ہلدی کا شمار اْن مصالحوں میں ہوتا ہے جن کا کچن میں ہر وقت ہونا ضروری ہے۔

ہلدی نا صرف سالن، چاولوں اور دیگر کھانوں میں رنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں اور خصوصاً انسانی صحت کے لیے یہ بے حدمفید ہے۔

ہلدی واحد جڑی بوٹی ہے جس میں دوائی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔کہیں چوٹ لگ جائے تو ہلدی کے دودھ کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے،

ہلدی
ہلدی

کسی بھی طرح کے درد کو دور کرنے کے لیے ہلد ی استعمال ہوتی ہے، چہرے پر موجود داغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے ہلد ی کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ دانتوں کو چمکدار بنانے کے لیے بھی ہلد ی کو ہی استعمال میں لایا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ہلدی کاپانی اور ہلد ی کا پیسٹ دونوں ہی دانتوں کو چمکدار بنانے اور منہ کی تمام بیماریوں کو دور کرنے کے لیے مفید ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہلد ی کے استعمال سے مسوڑوں کی سوزش اور دانتوں کے درد کو بھی بھگایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ہلد ی کو ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کر کے دانتوں پر لگایا جائے تو یہ دانتوں کو سفید بناتی ہے،

مسوڑوں کی صفائی کرتی ہے اور دانتوں میں موجود کیڑوں کو ختم کرتی ہے۔۔

ہلدی سے دانتوں کو صاف کرنے کا طریقہ:۔۔

پہلا طریقہ کار:۔۔ایک چمچہ ہلدی، کھانے کا سوڈا اور ناریل کے تیل کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے کسی بوتل میں رکھ لیں۔ اس سے 15 دن تک روزانہ دانت صاف کریں دانت سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔۔

دوسرا طریقہ کار:۔۔

ایک چٹکی ہلدی میں ناریل کا تیل شامل کرکے اسے مکس کرلیں پھر برش کی مدد سے اسے دانتوں اور مسو ڑوں پرایک منٹ تک رگڑیں، اس کے بعد پانی سے منہ دھولیں۔ لیکن خیال رہے کہ یہ روز نہیں کرنا کیونکہ اس کے نقصانات بھی ہیں یہ عمل ہفتے میں ایک سے دو بار دہرایا جائے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button