احساس سروے کے بارے میں جانیے

نئےصارفین کو احساس کفالت،نشوونما، وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل اور احساس کےدیگر پروگراموں میں شامل کرنے کیلیئےاحساس ملک گیر سروے ملک میں مرحلہ وار جاری ہےاور جون 2021 تک مکمل ہوگا۔ مجموعی طور پر احساس سروے اس وقت 92 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے پاکستان کا پہلا کمپیوٹرائزڈ سروے ہے جو ملک بھر میں مختلف مراحل میں ہے۔ اب تک اضلاع میں سروے مکمل ہوچکا ہے اور اضلاع میں فی الحال جاری ہے۔ اس مکمل طور پرغیر سیاسی سروے کو شفاف اور غلطیوں سے پاک رکھنے کیلیئے اول تا آخر ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا ہے۔ احساس سروےکے ذریعے ملک میں غریب و ضرورت مند گھرانوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ احساس سروے کا مقصد ملک کے غریب خاندانوں کے کوائف جمع کرنا ہے تاکہ حکومت پاکستان فلاحی منصوبے بہتر طور پر تشکیل دے اور حکومت کے وظیفے حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔
کمپیوٹرائزڈ سروے کے لیئے بہت سی موبائل ایپلی کیشنوں  کا استعمال کیا جا رہاہے جو کہ سروے ٹیم کے ارکان کی اینڈرائڈ ٹیبلٹس پر سروے کے مقاصد کے لیئے نصب کی گئی ہیں۔
سروے کی تیاری کیلیئے تکنیکی ٹیموں کو مختلف نوعیت کی ٹریننگ کروائی جاتی ہے جن میں ماسٹر ٹرینرز، ٹرینرز، اینیومیریٹرز اور سپروائزروں کی ٹریننگ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ احساس سروے کیلیئے گھر گھرجا کر کوائف جمع کرنے والی ٹیمیں کاغذ پر نہیں بلکہ اینڈرائڈ ٹیبلٹس پر گھرانوں کے اعداد وشمار جمع کر رہی ہیں۔جب سروے ٹیم آپ کےگھر آئے تو مستحق خاندان خود کو رجسٹر کروائیں۔
سروے میں شامل ہونے کے لئے احساس سروے ٹیمیں گھرانوں سے کسی بھی قسم کی فیس یا رقم طلب کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ سروے مکمل ہونے پر رہ جانے والے گھرانوں کو احساس سروے میں شامل کرنے کے لیئے تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک ملک بھر میں مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔

احساس رجسٹریشن ڈیسک

اہلیت کا معیار

وہ مستحقین جو کسی وجہ سے سروےمیں شامل نہیں ہوسکے وہ ڈیسک پرجائیں اور خود کو رجسٹرکروالیں۔ فی گھرانہ ایک ہی رجسٹریشن ہوگی۔ گھر کے تمام افراد کو الگ الگ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہر ضلع میں سروے کی تکمیل پر رجسٹریشن ڈیسک بھی کھولے جاتے ہیں۔ وہ مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ جائیں وہ احساس رجسٹریشن ڈٰیسک کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن ڈیسک ہر ضلع میں تحصیل کی سطح پر کھولے جاتے ہیں۔ رجسٹریشن ڈیسک پر خود کو رجسٹر کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ وہ گھرانے جن کے اعداد وشمار سروے ٹیمیں ان کے گھر آ کر اکٹھے کر چکی ہیں ان کو رجسٹریشن ڈیسک پر جا کر دوبارہ رجسٹریشن کا عمل دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
احساس رجسٹریشن ڈیسک کورونا وبا کے تناظر میں عارضی طور پر بند ہیں۔30 جون2021 کے بعد رجسٹریشن ڈیسک عوام کی سہولت کیلیئے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔
ڈیسکوں کے دوبارہ د کھلتے ہی رجسٹریشن ڈیسکوں کے پتے اور فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔

احساس بلاسود قرض

کیا آپ چھوٹے کاروبار کیلیئے بلا سود قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

احساس رجسٹریشن ڈیسک

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button