یوٹیلٹی سٹوروں پراشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سجاد الماس
رحیم یارخان :یوٹیلٹی سٹوروں پراشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سجاد الماس
یوٹیلٹی سٹور کے ایریا منیجر سجاد الماس کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے،
حکومت روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں،
حکومت نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کررکھی ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،تاکہ رمضان کے اس با برکت مہینے میں شہریوں کو مشکلا ت کا سامان نہ کرنا پڑے ،
اخباروں میں وئیر ہاوس اور یوٹیلٹی سٹورز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،