رحیم یار خان میں بزرگ افراد کے اعزاز میں مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا

رحیم یار خان:سکول فار سپیشل پرسن میں چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام بزرگ افراد کے  اعزاز میں مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مینگو پارٹی میں چوہدری بشیر احمد ایڈووکیٹ اور چوہدری یونس وڑائچ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع ڈائریکٹر چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی عمانوئیل عامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینگو پارٹی بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رکھی گی
۔بزرگ ایک سایہ دار درخت کی ماند ہوتے ہیں ہمیں ان کی مناسب دیکھ بھال کرنی چاہیے جیسے ہمارے بچپن میں انہوں نے ہماری کی ہوتی ہے ان کی وجہ سے ہی ہم معاشرے میں مقام حاصل کرپاتے ہیں۔میں اپنے بزرگوں کو رول ماڈل بنا کر زندگی گزارنی چاہیے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button