رحیم یارخان:نامعلوم شر پسند عناصر نے ریڈنگ ناممکن بنادی ہے

رحیم یارخان: امانت علی کالونی‘ ایئر پورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں نامعلوم شر پسند عناصر نے گلیوں میں لگے ہوئے بجلی کے میٹروں پر سیاہ رنگ پھینک کر ریڈنگ ناممکن بنادی ہے جس سے صارفین بجلی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صارفین بجلی کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام نے بجلی کے میٹر باہر گلیوں میں بجلی کے کھمبوں پر لگا رکھے ہیں جن کی حفاظت صارفین بجلی کے لئے کرنا ناممکن ہے۔

ایسے حالات میں بعض شرپسند عناصر نے نامعلوم وجوہ بجلی کے میٹروں پر سیاہ رنگ پھینک کر ان کی ریڈنگ ناممکن کردی ہے۔ واپڈا حکام کو فوری اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہیئے کہ اس غیر قانونی حرکت کا کون ذمہ دار ہے؟ اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کیسے عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button