وسیب اتحاد کے اجلاس: حسن نواز خان نیازی کو مرکزی چیئرمین نامزد

رحیم یار خان:وسیب اتحاد کے اجلاس میں سینئر ایڈووکیٹ سردار حسن نواز خان نیازی کو مرکزی چیئرمین نامزد کردیا گیا۔خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف قرارداد مذمت منظور اور عطااللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کی گی۔
وسیب اتحاد کے مرکزی صدر وڈیرا عاشق حسین سانگی کی رہائش گاہ پر سرائیکی وسیب اتحاد کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

جس میں اجلاس کے شرکاء نے مشرکہ طور پر سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ کو مرکزی چیئرمین نامزد کردیا گیا اس کے بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد اجلاس کا ناقائدہ آغاز کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین سردار حسن نواز خان نیازی،مرکزی صدروڈیرا عاشق حسین سانگی، چیئرمین ایگزیکٹو بنی بخش خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شاہد محمود کانجو، ملک دوست محمد اعوان، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس وقت وسیب کے لوگ اپنے حقوق کے لیے جاگ چکے ہیں ان کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا حقوق کے حصول تک جدوجہد جارہے گے۔

انہوں نے کہا کے وسیب کی دھرتی کے تمام رہائشی اس اتحاد میں شامل ہیں جو اپنی آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر آواز اُٹھارہے ہیں

اس کوتعصب کی ہوا دینے والے خطے کے ساتھ مخلص نہیں ہیں انہوں نے کہا کے وسیب کے صوفی بزرگ حضرت خواجہ فرید کے نام سے قائم ہونے والی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں ایک ایسے شخص کو وائس چانسلر لگا دیا گیا ہے جو سرائیکی زبان کے لیے بغض رکھتا ہے

جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور قراداد کے زریعے سے اس کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کے تمام سرکاری اداروں میں اس خطے کے طلباء کئے علیحدہ کوٹا اور میرٹ مقر کیا جائے اس اتحاد کا مقصد اپنے حقوق کا حصول ہے

اس خطے میں رہنے والے سارے وسیبی ہیں اور ہم سب کے مسائل ایک ہیں جن کو ہم مل کر حل کرائیں گے، اس سلسلہ میں حقوق کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری ہے گی۔

اجلاس سے مہر حسین دھریجہ،پیر ظفر حسین،ریئس نیاز احمد چاچڑ،محمد احمد کانجو،رضوان خان خٹک،رانا بوٹا ضیاء،شہزاد خان رند اور دیگر نے بھی خطاب کیا رئیس شوکت، رئیس مدنی،جنید سانگی،جمال ترین،مرزا خرم،حسن سانگی سمیت شرکاء کثیر تعداد میں موجود تھے،

عطاء اللہ مینگل کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گی۔اور مہمانوں کو سرائیکی نیلی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button