کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی ڈی پی او سے ملاقات

رحیم یارخان;ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس محدود وسائل اور نفری کی کمی کے باوجود ضلع رحیم یار خان کے چپہ چپہ میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہا ہے،ضلع بھر میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے کچا اور پکا میں ہر جگہ سٹیٹ کی رٹ قائم ہے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ کان اور زبان ہیں ذمہ دارانہ صحافت سے ہی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانوں اور چوکیوں میں احصول انصاف کے لئے آنے والے ہر عام اور خاص شہری کو فوری انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی پولیس کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز،سرکل آفیسرز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت میں خود کھلی کہچری میں عوام کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہیں

جس کا مقصد کسی بھی شہری سے ناانصافی نہ ہو اور انصاف کے تقاضے پورا کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ شہری جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں بالخصوص موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے حوالہ سے شہری مارکیٹس اور پبلک مقامات پر اپنی موٹرسائیکل کو ویر لاک ضرور لگائیں اور اپنی سواری پر نظر رکھیں

اس کے علاوہ شہری اپنے اردگرد مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک حرکات پر پولیس کی ہیلپ لائن 15 پکار پر اطلاع دے کر محب الوطن شہری ہونے کا ثبوت دیں

اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں شامل محمد سلیم چشتی،اصغر جیلانی، محمد راشد،رخسار علی،امتیاز احمد پہوڑ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی تعیناتی کے بعد محکمہ پولیس میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کی سرکوبی کیلئے اپنی آراء اور تجاویز دی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button