شہر بھر کے آئمہ مساجد ،مدارس کے مہتمم،خطباء اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا اجلاس
رحیم یار خان: آئمہ مساجد کو باہم مضبوط کرنے، ان کے مسائل کے حل اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے شہر بھر کے آئمہ مسا جد،مدارس کے مہتمم ، خطباء اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا ایک نمائندہ اجلاس تنظیم آئمہ مسا جد کے امیر اور جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری ظفر اقبال شریف کی زیر صدارت اور امیر جمیعت علماء اسلام تحصیل رحیم یار خان مولانا عامر فاروق عباسی کی زیر نگرانی میں جامعہ رحیمیہ ترتیل القرآن مرکزی عید گاہ میں منعقد ہوا،
جس میں آئمہ مساجد نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس پلیٹ فارم کے قیام پر قاری ظفر اقبال شریف اور مولانا عامر فاروق عباسی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تںظیم آئمہ مساجد کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرنے مجلس شوری کے قیام اور آ ئمہ مساجد پر مشتمل کمیٹیاں بنانے اوردرس قرآن کی ضرورت پر اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس سے امیر آئمہ مساجد وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء قاری ظفر اقبال شریف،امیر جمیعت علماء اسلام تحصیل رحیم یار خان مولانا عامر فاروق عباسی،جمعیت علماء اسلام( س) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمن،المرکز جامعہ مدنیہ فاروق اعظم کے مہتمم مولانا سعد اللہ شفیق،امیر سیرت کمیٹی قاری اظہراقبال رحیمی،جامعہ قادریہ کے منتظم اعلی مولانا قاضی جوادالرحمن،مفتی عبد اللہ ہاشمی،مولانا عزیز الرحمن،مولانا غلام مصطفی،مولانا ممتاز اشرفی،قاری عنایت اللہ طاہر، مولانا عمر فاروق حسنی، مولانا سیف اللہ ودیگر علماء کرام نے کہا کہ آئمہ مساجد کو متحد کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی،
آج الحمد اللہ ہم خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ شہر کے اکثر آئمہ کرام اس اجلاس میں شریک ہیں۔ ان شاءاللہ آئندہ اس تنظیم کی باقاعدہ تنظیم سازی کی جائے گی اور آئمہ مساجد کے انتظامی ودیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،
آ ئمہ مساجد کے لئے تربیتی نشستیں بھی منعقد کرائی جائیں گی اور اکابرین کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
اجلاس میں مولانا شبیر احمد بہلوی،استاذ القراء قاری محمد احمد فاروقی،قاری محمد عبد اللہ فاروقی،مولانا فاروق عباس،مولانا عبد الرحیم حقانی،میاں انس ظفر سمیت کثیر تعداد میں آئمہ مساجد نے شرکت کی،اختتامی دعا مولانا قاری اظہر اقبال رحیمی نے کرائی