ظاہر پیر میں کمرشل سینٹر میں بجلی فراہم کرنے میں واپڈا اہلکار ملوث نکل آئے

ظاہر پیر میں کمرشل سینٹر میں بجلی فراہم کرنے میں واپڈا اہلکار ملوث نکل آئے

رحیم یارخان : اپنا گھر اپنی جنت کے نام پر گورمنٹ کو فیسوں کی مد میں کروڑں کا ٹیکہ اور عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے گل زمان،علی زمان،شیرزمان،عدیلہ بی بی وغیرہ کے فراڈ کے مزید انکشافات سامنے آگئے،متعدد محکمے بھی ان کے ساتھ فراڈ میں ملوث،
درجنوں ایکڑ پر ہاؤسنگ سکیم کے مالک گل زمان،علی زمان،شیرزمان،عدیلہ بی بی وغیرہ کی طرف سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے اور عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کرنے میں سرکاری محکمے بھی ملوث نکل آئے,

مبینہ جعلی ٹاؤنز ملک ٹاؤن،ملک ممتاز ٹاؤن ،ڈاکٹر کمرشل سینٹر، گل زمان کمرشل مارکیٹ کمرشل سینٹر، میں بجلی فراہم کرنے میں واپڈا اہلکار ملوث نکل آئے،

غیر منظورشدہ ،غیرقانونی ٹاؤنز اور کمرشل مارکیٹوں میں ہیر پھیر کرکے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت کے عوض ٹیکنیکل کرپشن کرتے ہوئے،

ان ٹاؤنز کی انٹری سائیڈوں و ان سے ملحقہ بستیوں کالونیوں میں اضافی ٹرانسفارمر لگا غیر قانونی طور پر ان غیرقانونی ٹاؤنز میں کئی کئی ایکٹر لمبی تاریں لگا کر ٹاؤنز اور کمرشل سینٹر میں بجلی فراہم کردی گئی

جبکہ ٹاؤنز کے رہائشی و خریداروں رحیم بخش، محمد ثاقب، راشد حیسن وغیرہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ ٹاؤنز مالکان نے کھلا فراڈ کیا ہے، انہیں سہنرے خواب دیکھا کر انہیں بجلی گیس سیوریج،قبرستان،پارک وغیرہ کی سہولیات قانونی اور مکمل پہنچانے کے عوض انہیں بھاری قیمت پر ٹاؤنز کے پلاٹ اور کمرشل دکانیں بیچیں گئیں، اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے وعدہ وعید پر ٹرخایا گیا،

جب پلاٹوں کی تمام ادائیگیاں وصول کرلی گئیں اب مذکورہ ٹاؤنز و کمرشل سینٹر کے فروخت کنندہ ملکان بات سننے کےلئے تیار ہی نہیں الٹا اپنا سیاسی اثر جما کر سنگین نتائج کی دھمیکیاں دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب بلدیہ والے کہتےہیں کہ آپ کے ٹاؤنز مالکان نے کڑوروں روپے ٹاؤن کمیٹی کے فیسوں کی مد میں دینے ہیں اس لئے
مذکورہ ٹاؤنز کی ہم صفائی ستھرائی نہیں کرسکتے، انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈی سی رحیم یار خان، سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button