آستانہ عالیہ سرسبز دستگیر کالونی میں حملہ آوروں کی جانب سے توڑ پھوڑ

رحیم یارخان: جمعیت علماء پاکستان سٹی رحیم یارخان کے صدر چوہدری محمد اکرم نورانی‘ مولانا قاری احمد شعیب‘ مولانا عزیز اللہ وارثی‘ راؤ ریاض ناصر چشتی‘ راؤ جان محمد وارثی‘ جام محمد ارشد لاڑ‘ جام محمود حسن سلطانی ودیگر عہدیداروں واراکین نے آستانہ عالیہ سرسبز دستگیر کالونی نمبر1پر فہیم سومرو نامی شرپسند کی جانب سے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کرکے آستانہ کے تقدس کو پامال کرنے کی شرمناک حرکت کی پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ایسی جسارت کرکے آستانہ سرسبز سے لگاؤ رکھنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور شہر کی پرامن فضاء کو تہہ وبالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

جے یوپی کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ آستانہ سرسبز پر رونما واقعہ کو 15روز گذرنے کے باوجود تھانہ سٹی بی ڈویژن نے صرف کاغذی کارروائی اور مقدمہ درج کرکے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حملہ آور دندناتے پھر رہے ہیں‘ آستانہ سرسبز پر حملہ آوروں کو پولیس تھانہ بی ڈویژن گرفتار کرنا تو درکنار قانونی کارروائی کرنے سے بھی گریزاں نظرآرہی ہے۔

جے یوپی کے عہدیداروں نے آر پی او بہاولپور‘ ڈی پی او رحیم یارخان سے پرزور مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button