رحیم یار خان:خواجہ فرید یونیورسٹی کی میں بد انتظامی عروج پر
رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی کی غیر اخلاقی حرکتیں اور بد انتظامی عروج پر، پروفیسرز پر یونیورسٹی کے دروازے بند،،،،،
رحیم یار خان کی انتظامیہ کو بھی معاملات میں مداخلت پر کوئی بہتر نتائج کی امید نہ رہی۔ انتظامیہ کی زد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہر کی انتظامیہ بھی ان سے مایوس ہو گئی۔
شہر کی انتظامیہ کے سامنے بولے گئے جھوٹوں کا پول کھل گیا۔ وعدے کے مطابق ملازمین کے خلاف لئیے گئے غیر قانونی ٹرمینیشن لیٹرز اور ایکسپلینیشن لیٹرز کی واپسی مورخہ 4 نومبر 2021 تک نہ کی گئی اور آج صبحِ ہی ملازمین کو داخلی دروازے پر روک دیا گیا۔
اساتذہ اور ملازمین اس وقت یونیورسٹی کے گیٹ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور اپنا پر امن احتجاج، جو پچھلے 71 دن سے چل رہا ہے، ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ انتظامیہ اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ ملازمین کے حق دینے اور مسلے کا حل تلاش کرنے کی بجائے اساتذہ اور ملازمین پہ FIR کروانے اور ان کو دھمکانے کی پوری کوشش میں مصروف ہے۔
ملازمین اپنے پر امن احتجاج کو ہمیشہ جاری رکھیں گے جب تک ان کے نوکری اور عزت ملنے کا مسلہ حل نہیں ہو جاتا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ نڈر ہو کر پر امن طریقے سے موجودہ غیر قانونی انتظامیہ اور ان کو شہ دینے والے وائس چانسلر کی ہر زیادتی برداشت کرے گی اور اپنا حق لے کر رہے گی۔