بچے ہمارے مستقبل اورملک وقوم کاقیمتی اثاثہ ہیں
رحیم یارخان(امتیاز احمد پہوڑ) بچے ہمارے مستقبل اورملک وقوم کاقیمتی اثاثہ ہیں ان کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ضرورتوں کاخیال رکھنامعاشرے کے ہرفردکی ذمہ داری ہے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے جہاں اساتذہ کااہم رول ہے وہاں والدین پریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی کسرنہ چھوڑیں۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء وامیدوارحلقہ این اے 179میاں عامرشہبازنے کہاہے کہ الائیڈسکول رحیم یارخان کیمپس میں سائنس اینڈآرٹ ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایگزیبیشن کااہتمام پرنسپل محمدبابر کی زیرصدارت ہوا۔چیئرمین پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن چوہدری اعظم شبیر، صدرمحمدندیم مسعود نے کہاالائیڈسکول کی جانب سے منعقدکی گئی ایگزیبیشن بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں بچوں نے اپنے اندرچھپی ہوئی صلاحیتوں کوبہترین اندازمیں پیش کرکے یہ ثابت کیاہے کہ وہ مستقبل میں ملک وقوم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے، پرنسپل محمدبابرنے مہمان خصوصی کواس ایگزیبیشن میں بچوں کی جانب سے تیارکئے گئے ماڈلزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ان ماڈلزکی تیاری میں بچوں کے اساتذہ کی محنت شامل ہے، میاں سعدحسن، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرطاہرنذیرمسلم، حافظ مدثرسہیل، سہیل اخترچوہدری اورقاری ظفراقبال شریف نے بچوں اوراساتذہ کی اس کاوش کوخوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ایگزیبیشن میں والدین کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی اوربچوں کے تیارکیے گئے ماڈلزکودیکھ پراپنی گہری خوشی کااظہارکیااورایگزیبیشن کے انعقادپرپرنسپل محمدبابراورتمام اساتذہ کوخراج تحسین پیش کیا۔