تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے  34 ارکان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

ان استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 70 رہ گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلے ہی رکن اسمبلی نہیں رہے،  انہیں توشہ خانہ کیس میں نااہل کیا جاچکا ہے، اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں عمران نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک انہیں نوٹیفائی نہيں کیا ہے۔

جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان کے نام درج ذیل ہیں:

  1. مراد سیعد
  2. عمر ایوب
  3. اسد قیصر
  4. پرویز خٹک
  5. عمران خٹک
  6. شہریار آفریدی
  7. علی امین خان
  8. نور الحق قادری
  9. راجہ خرم شہزاد نواز
  10. علی نواز اعوان
  11. اسد عمر
  12. صداقت علی خان
  13. غلام سرور خان
  14. شیخ راشد شفیق
  15. شیخ رشید احمد
  16. منصور حیات خان
  17. فواد احمد
  18. ثنا اللہ خان مستی خیل
  19. محمد حماد اظہر
  20. شفقت محمود خان
  21. ملک محمد عامر ڈوگر
  22. شاہ محمود قریشی
  23. زرتاج گل
  24. فہیم خان
  25. سیف الرحمان
  26. محمد عالمگیر خان
  27. سید علی حیدر زیدی
  28. آفتاب حسین صدیقی
  29. عطا اللہ
  30. آفتاب جہانگیر
  31. محمد اسلم خان
  32. محمد نجیب ہارون
  33. محمد قاسم خان سوری
  34. عالیہ حمزہ
  35. کنول شوذب

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button