رحیم یارخان:پاکستان کا اصل مسئلہ تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا

رحیم یارخان:پاکستان کا اصل مسئلہ تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا اور عام آدمی کو مہنگائی اور بیروزگاری کے چنگل سے نکالتے ہوئے اسے ہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ان مقاصد کے حصول کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں اتحادی حکومت کوشاں ہے اور یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ موجودہ حکومت ان اہداف کوحاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی محمدابراہیم نے اپنی جانب سے ضلع رحیم یارخان کے لیگی زعماء‘ پارٹی کارکنوں اور حلقہ احباب کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے تین سال میں عوام کو مہنگائی‘ بیروزگاری‘ انتشار اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو ہراعتبار سے نااہل ثابت کیا۔ اگلے الیکشن میں جب وہ عوام کی عدالت میں پیش ہوئے توانہیں عوام کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ (ن) نے اپنے گذشتہ ادوار میں پاکستان کو ایک مضبوط اور خودمختار ملک بناتے ہوئے معاشی اور اقتصادی میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں تھیں اور انشاء اللہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت اور میاں محمدنواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان ترقی کا سفر وہیں سے دوبارہ شروع کررہا ہے‘
2018ء میں جہاں رکا تھا۔ تقریب میں اراکین قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین‘ مخدوم مبین احمد‘ ن لیگ کے ضلعی صدر وسابق چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہرخان لغاری‘ سابق وزیرمملکت سردار ارشدخان لغاری‘ ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق ایم این اے میاں امتیازاحمد‘ اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری محمدارشد‘ چوہدری مسعوداحمد‘ سابق اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری محمودالحسن چیمہ‘ محمدعمرجعفر‘ چوہدری محموداحمد‘سردار محمدنوازرند‘ لیگی رہنما میاں خالد شاہین‘ خواجہ محمدادریس‘ حاجی مراد خان رند‘رحیم یارخان چیمبر کے سابق صدور چوہدری عبدالرؤف مختار‘ میاں محمدامتیازاحمد‘ ڈسٹرکٹ بار کے صدر چوہدری بشارت ہندل‘ مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کے صوبائی نائب صدر سردار ظفرخان ترین‘ سابق وائس چیئرمین بلدیہ عبدالطیف بھٹی اور دیگر سیاسی‘ بلدیاتی‘ کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button