رحیم یارخان: ظاہر پیر پولیس کا برائی کے اڈے پر چھاپہ تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج

رحیم یارخان: ظاہر پیر پولیس کا برائی کے اڈے پر چھاپہ تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام محمد کو اطلاع ملی کہ (ش) عرف شبو اور ملزمان مدثر وغیرہ منظور آباد میں برائی کا اڈا چلا رہے ہیں اور دھوکہ دہی یا دیگر زرایعے سے عورتیں لا کر مکروہ دھندہ کیا جا رہا ہے

جس پر انہوں نے اپنے دیگر ہمراہی ملازمین کے ساتھ موقع پر پہن کر دو خواتین ملزمان اور ایک مرد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف حسن ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی منشیات فروش 1 کلو 460 گرام چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔

 تھانہ بی ڈویژن پولیس کے اے ایس آئی رانا محمد صفدر اور دیگر پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران انہیں مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش حسن محمود ملانہ بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ علاقہ میں موجود ہے

جس پر انہوں نے مخبر کی نشاندہی پر پتن منارہ روڈ کے نزدیکی قبرستان کے قریب سے مذکورہ بالا منشیات فروش کو 1 کلو 460 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس کے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب چھاپے منشیات فروش اور قحبہ خانہ چلانے والے گرفتار مقدمات درج۔

پہلی کارروائی سب انسپکٹر غلام مصطفی خان نے سر بھوری روڈ سیم نالہ کے قریب کی جس میں عبدالغفار چاچڑ نامی منیشات فروش کو 800 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا،

جبکہ دوسری کارروائی میں سب انسپکٹر محمد اسلم نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر مسماۃ (س) اور ظریف وغیرہ کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button