کمرشل جگہوں، فیکٹریز اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے تحفظ کے لئے اجلاس

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن، ایس این اے جام محمد نعیم، نمائندہ چیمبر آف کامرس چوہدری اعظم شبیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز محمد عظمان چوہدری، کلیم یوسف، محمد فہیم، سرمد علی بھاگت نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ضلع بھر میں کمرشل جگہوں، فیکٹریز اور دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے تحفظ کے لئے حکومتی ایس او پیز کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مقامی افراد اس قابل ہو کہ وہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایمرجنسی اداروں کے پہنچنے سے قبل اس حادثہ سے محفوظ رہنے کے اقدامات کر سکیں

اس کے لئے ضروری ہے کہ ریسکیو1122ضلع بھر میں فرضی مشقیں اور شہریوں کے تربیتی سیشن جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ چہلم نواسہ رسولؐ اور اس کے بعد ربیع الاول کے مہینہ میں بارہ ربیع الاول کی تقریبات آ رہی ہیں اس حوالہ سے بھی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایمرجنسی ادارے قبل از وقت حفاظتی اقدامات کوحتمی شکل دیں۔

انہوں نے کہا کہ چہلم نواسہ رسولؐ کے موقع پر کورونا ایس ا و پیز اور اس میں شمولیت کرنے والے افراد کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن نے ضلع میں حالیہ دنوں مختلف سرکاری ونجی اداروں میں کی جانے والی فرضی مشقوں سمیت عوامی سطح پر کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہنگامی اخلاء اور اپنی مدد آپ کے تحت فرسٹ ایڈ کے حوالہ سے دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button