تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے کمرشل سینٹر کو غیرمنظور شدہ

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے کمرشل سینٹر کو غیرمنظور شدہ قرار دے کر میونسپل کمیٹی نے سیل کردیا۔

 گذشتہ روز میونسپل کمیٹی کے بلڈنگ انسپکٹر محمدکلیم نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر لیور انڈرپاس کے نزدیک قائم چناب کمرشل سینٹر کو غیرمنظور شدہ قرار دے کر سینٹر کے آفس کو سیل کردیا۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ چناب کمرشل سینٹر غیرمنظور شدہ ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button