کاشتکاروں کے لئے موسم کی پیشگوئی

پنجاب
ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم رحیم یارخان ، لسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 سندھ 

ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم تھر پا رکر، عمر کوٹ، سا نگھڑ، ٹھٹھہ، بد ین اور کرا چی میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تا ہم شام /رات کے دوران تھر پا رکر، عمر کوٹ اورگر دو نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ اورکو ٹلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: بدین 24 ، ٹھٹھہ 20 ، چھور 08 ،کرا چی(او ر نگی ٹا ون 05، سرجا نی، مسرور بیس 02) ، حیدرآباد 02 ، میر پور خاص اور ٹنڈو جام میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
گز شتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت، نوکنڈی،لسبیلہ 41اوردالبندین میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


کسانوں کے موسم کی پیشگوئی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button