ایلیٹ فورس نے 32 سکیورٹی گارڈز کو تربیت دی

رحیم یارخان:ایلیٹ فورس نے 32 سکیورٹی گارڈز کو تربیت مکمل ہونے پر پاس آؤٹ کر دیا،

رواں سال میں ایلیٹ فورس رحیم یارخان کے ماہر انسٹرکٹرز نے سکیورٹی گارڈز کے 8 بیجز پاس آؤٹ کیے ہیں جس میں آٹھویں بیج میں شامل 32 سکیورٹی گارڈز نے دستے نے تربیت میں حصہ لیا جنہیں ویپن ہینڈلنگ، فائرنگ، سکیورٹی،

سکیورٹی گارڈز کے فرائض اور ڈیوٹیز کی ایس او پیز پڑھائی گئیں اور عملی کارروائی کے سلسلہ میں تربیت دی گئی گزشتہ روز تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ کے موقع پر مہمان خصوصی ایلیٹ فورس ساؤتھ پنجاب کے انچارج مانیٹرنگ فرید الدین چشتی انچارج ایلیٹ فورس رحیم یارخان انسپکٹررانا سہیل ظفر اور چیف انسٹرکٹرزسید زوار حسین شاہ بخاری کے ہمراہ پاس آؤٹ ہونے والے سکیورٹی گارڈز میں اسناد تقیسم کیں اور انہیں سکیورٹی گارڈز کے فرائض اور طریقہ کار پر لیکچر و ہدایات دیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button