چک نمبر 171کو جانے والی سٹرک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار
رحیم یارخان :چک نمبر 171کو جانے والی سٹرک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا‘آئے روز حادثات معمول بن گئے ، نئی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں ۔
چک نمبر171پی کے مکینوں محمد مشاہد‘ محمد ضیائ‘ ظفر اقبال‘ قمر سلطان‘ محمد حبیب ودیگر نے بتایا کہ ہمارے گائوں کو آنے والی سٹرک عرصہ دراز سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سٹرک پر گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس سے ایک طرف تو عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں،
نئی گاڑیاں بھی کھٹارہ بن رہی ہیں انھوںنے کہا کہ ہمارے گائوں میں سہولیات کا فقدان ہے سوئی گیس ہے نہ سیوریج سسٹم اور نہ ہی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت دستیاب ہے ‘گائوں کی گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی تعمیر ومرمت کیلئے آج تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ، انھوںنے وزیراعلی پنجاب ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈی سی رحیم یارخان سے فوری نوٹس لیکر علاقہ میں ترقیاتی کام کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔