منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلے میں ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے،فرحان عامر

رحیم یار خان:منشیات کے عالمی دن کے حوالے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے سماجی کارکن فرحان عامر ،اکمل شاہد کنگ، مزمل اقبال، طاہر چودھری کی ملاقات ،منشیات کے عادی افراد کی بحالی و علاج و معالجے کے حوالے سے خصوصی منصوبہ بندی اور سرکاری ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے حوالے اور ان میں بہتری کے حوالے سے سول سوسائٹی، مخیر حضرات اور چیمبر آف کامرس سے مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

World Drug Day
World Drug Day

ڈپٹی کمشنر نے سول سوسائٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلے میں ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے گی اور شیخ زید ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کے یونٹ کو متحرک کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے

فرحان عامر اور اکمل شاہد کنگ کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد ہماری ہمدردی اور توجہ کے مستحق ہیں ایک منشیات کا عادی فرد پورے گھر کے تکلیف کا موجب بنتا ہے اس سلسلے میں ریاست اور معاشرے کی زمہ داری بنتی ہے کہ ان کی بحالی کے انتظامات کریں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button