جعفر اقبال گجر کی سنیئر وکیل ایم جی ربانی کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار افسوس،

رحیم یار خان: سنیئر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سابق سینیٹرچوہدری محمد جعفر اقبال کا سنیئر وکیل ایم جی ربانی سنئیر وائس پریزیڈنٹ لائرز فورم پنجاب کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار افسوس،
ایم جی ربانی ایک ماہر قانون دان اور بہترین انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں اس کے علاوہ سینیٹر جعفر اقبال نے معروف کاروباری و سماجی رہنما ضلعی صدر بلڈر اینڈ ڈویلپر ایسوسی ایشن میاں سجاد علی سے ان کے والد حاجی محمد اقبال کی وفات پر بھی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی
چوہدری جعفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر انسان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اللہ رسول اور قرآن مجید کے احکامات کی روشنی میں زندگی گزار کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے کردار کبھی نہیں مرتا ہمیں اپنی زندگی میں دوسرے انسانوں کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر کے اللہ اور اس کے محبوب کو راضی کرنا چاہیے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین،صدر لائرز فورم رانا شیر افگن ایڈوکیٹ ،اظہر جمیل،ظفر گجر اور دیگر مسلم لیگی کارکنان اور ورکرز بھی موجود تھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button