عمر جعفر نے حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف فوت ہونے والی شخصیات کے ورثاءسے تعزیت کی
رحیم یار خان:سابق ایم پی اے و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف فوت ہونے والی شخصیات کے ورثاءسے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔
آصف گجر کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین)۔
چوہدری محمد عمر جعفر نے 72چک میں شہنشاہ بھٹی سے ان کی بہن کی وفات پر اظہار افسوس کیا ، گلشن اقبال میں اکرم گجر سےان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی،
کلب روڑ پر چوہدری عبدالقیوم عمران کلاتھ والے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں سابق ایم پی اے نے ڈیرہ گجراں میں ثمران گجر کو ان کے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عبدالصمد بندیشہ، ظفر گوجر، الیاس پوڑا اور دیگر مسلم لیگی ورکرز بھی موجود تھے۔
چوہدری محمد عمر جعفر نے مسلم لیگی ورکرز سے کہا کہ آپ لوگوں کی شبانہ روز محنت سے پاکستان مسلم لیگ ن انشاءاللہ دوبارہ اقتدار میں آ کر ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری و ساری رکھے گی،
موجودہ حکومت نے تو عوام کا جینا محال کر دیا ، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ، ترقی اور خوشحالی کیا آنی تھی اس حکومت نے تو عوام کو مہنگائی اور پسماندگی کی دلدل میں پھنسا کر رکھ دیا ہے۔
جس دن یہ نااہل حکومت جائے گی وہ دن پاکستانی عوام کے لیے یوم نجات ہو گا۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا تھا مگر موجودہ حکومت تو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔