عمر جعفر کی جعفر آباد میں اوپن میٹنگ کا احوال

رحیم یارخان :سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں اوپن میٹنگ کا انعقاد کیا،

جس میں تنظیمی عہدیداروں،سابقہ کونسلروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا،چوہدری محمدعمر جعفر نے شہریوں اور تنظیمی عہدیداروں کے مسائل سنے اور فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
XMPA Umer Jaffar
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سننا اور انہیں حل کرنا ہمیشہ جعفر آباد کے ن لیگی گھرانے کی اولین ترجیح رہی ہے،اپنے والد سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے،

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس وقت فل فارم میں ہے،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی کابینہ کی پہلی ترجیح ملک کے عوام کا ریلیف فراہم کرنا اور مہنگائی سے جان چھڑانا ہے جس میں ہم بہت جلد کامیاب ہوجائینگے،عمران خان اور اسکے حواری ملک میں سیاسی تصادم چاہتے تھے جسے حکومت نے ناکام بنا دیا ہے،عمران خان کے جلسہ جلوسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ملک کے عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور ملک کا سکون برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button