حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر پہلو مشعل راہ ہے،مولانا عبد الستار

رحیم یار خان: پیکر جودووسخا داماد رسولﷺ خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے حوالے سے علماء کرام جامعہ محمدیہ نزد گلشن اقبال کے منتظم اعلی مولانا عبد الستار،ممتاز مذہبی اسکالر مولانا قاری عبد الرحمن اشرف،مولانا قاری عمر فاروق حسنی،مولانا ممتاز اشرفی، مجلس احرار اسلام کی مرکزی شوری کے رکن حافظ محمد زبیر کمبوہ،انٹرنیشنل ختم نبوت کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس گوپانگ،مجلس احرار اسلام کے سٹی جنرل سیکرٹری قاری شاہد بلوچ،بزم رحمتہ للعالمین للعالمینﷺپاکستان کے بانی چیئرمین قاری عبداللہ فاروقی، مولانا قاری نجیب اللہ رحیمی،حافظ ناصر علیم بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر پہلو مشعل راہ ہے،آپ حیا کے پیکر اور عشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں سے ہیں، اور اسلامی تاریخ کی بے مثال اور عہد آفرین شخصیت میں سے ہیں،

شہید مظلوم مدینہ کو حضور اکرم ﷺ نے کئی بار جنت کی بشارت دی،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی ذات جامع القران ہونے کے ساتھ ساتھ کامل الحیاء والایمان بھی ہے،

خاتم النبیینﷺ کی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں،اسی لیئے آپ کو ذوالنورین کہا جاتا ھے،حکومت صحابہ کرام کی عزت و ناموس کا قانون بنائے،
ختم نبوت ھمارے ایمان کی بنیاد ھے۔ موجودہ دور میں ختم نبوت کےقونین کوچھیڑنے کی ناکام کوشش کی گئ ۔

ھردور میں جےیوآئی ختم نبوت کاپہرہ دیتی آئی ھے اور دیتی رھےگی ۔ عوام میں میں ختم نبوتکے قوانین سےمتعلق آگاھی کےلیۓ جمیعت علمااسلام کےزیراھتمام جلد تحصیل بھر میں ختم نبوت کانفرنسز کاانعقاد کیا جاۓ گا

جےیوآئی کومنظم اورفعال کرنےکےلیۓ جےیوآئی تحصیل مجلس عمومی کااجلاس یکم اگست کو ھوگا ان خیالات کا اظہار
جےیوآئی کےجنرل سیکرٹری طاھر سعیدلغاری، ڈپٹی جنر سیکرٹری ضلع رحیمیارخان حافظ ناصرعلیم بھٹی،سینئر نائب امیر طیب سعیدلغاری ۔ضلعی ترجمان حافظ عثمان لدھیانوی ۔

شاہدجالندھری ڈپٹی جنرل سیکرٹری جام شبیر احمد طاہر، تحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری عمر فارق نقشبندی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جام تنویر احمد نےکہاھیکہ قائدجمیعت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ختم نبوت اور مدارس دینیہ سمیت تمام اسلامک قوانین کی چوکیداری کےلیۓ ھروقت تیار ھیں،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کاحصہ ہے،جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور ہمارا سب کچھ ختم نبوت پر قربان ہے،

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button