بہاولپور:تھری ڈی سکل لیب (3D Skill Lab) کا افتتاح آج 13مارچ کو کیا جائے گا۔
رحیم یارخان :کارڈیک سنٹربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں جدید ترین سہولیات سے مزین تھری ڈی سکل لیب (3D Skill Lab) کا افتتاح آج 13مارچ کو کیا جائے گا۔
اپنی نوعیت کی منفرد اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کی بدولت امراض دل کی تشخیص اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار معروف کارڈیک سرجن ڈاکٹر اجود فروغ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
ڈاکٹر اجود فروغ نے کہا کہ قائد اعظم میڈیکل کالج میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر کے سینئر معالج امراض دل کے حوالہ سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
جس کے پہلے سیشن میں تھری ڈی سکل لیب کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبہ بھر کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور ماہرین امراض قلب شریک ہوں گے۔
دو روزہ طبی کانفرنس میں معروف معالجین بشمول ڈاکٹر شفقت علی تبسم، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا، پروفیسر ڈاکٹر جواد ساجد خان، پروفیسر ڈاکٹر حسنات شریف، پروفیسر ڈاکٹر شاہد سمیع خان، پروفیسر ڈاکٹر غفران اللہ خان،
پروفیسر ڈاکٹر عارف الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر صولت فاطمی، پروفیسر ڈاکٹر انجم جمال، پروفیسر ڈاکٹر افشین اقبال، پروفیسر ڈاکٹر فرحان طیب، پروفیسر ڈاکٹر سید شکور احمد، پروفیسر ڈاکٹر ریاض انور، پروفیسر ڈاکٹر عبد الباری خان، پروفیسر ڈاکٹر آصف الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی خان،
پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرحمن خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، پروفیسر ڈاکٹر طیب پاشا، پروفیسر ڈاکٹر حیدر زماں، پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف، پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر عاصم خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر بٹ اور پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
3d skill lab