سب سے اولین ترجیح عوامی شکایات کے ازالہ کو دی جائے۔آر پی او

بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے اپنے دفتر میں تمام برانچزکے انچارجز سے میٹنگ کی۔اس میٹنگ میں اے ڈی اسٹیبلشمنٹ،پرسنل سیکریٹری،ڈی ایس پی لیگل،ریجنل سیکیورٹی انچارج،پی ایس او،انچارج آئی ٹی اور انچارج کمپلنٹ سیل وغیرہ نے شرکت کی۔

میٹنگ میں آر پی او کا کہنا تھا کہ تمام تر پینڈنگ ریفرینسز کو بروقت مکمل کیا جائے۔جن نئے تھانہ جات اور چوکیات کے قیام اور تعمیرات کے معاملات بقایا ہیں ان کیسز کو جلد مکمل کرکے آئی جی آفس بھجوایا جائے اور سب سے اولین ترجیح عوامی شکایات کے ازالہ کو دی جائے۔

آر پی او محمد زبیر دریشک کا کہنا تھا کہ ریجن بہاولپور کی پولیس ہمہ تن عوام کی خدمت کیلئے موجوداور سرتوڑ کوشاں ہے۔
میٹنگ کے اختتام پر آر پی او نے ریٹائرہونے والے کانسٹیبل محمد ممتاز کو اعزازی شیلڈاور پھولوں کے ہار سے نوازا  اور کہا کہ زندگی کے 38سال اس ادارہ کو دینے پر وہ محمد ممتاز کے بے حد شکرگزار ہیں اور اس ادارہ سے ان کا تعلق کبھی ختم نہ ہو پائے گا۔

رئٹائرڈ ہونے کانسٹیبل محمد ممتاز
رئٹائرڈ ہونے کانسٹیبل محمد ممتاز

محنتی ایماندار اور اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر کرنے والے اس قوم کا اثاثہ ہیں۔میں امید کر تا ہوں کہ ہمیں جب بھی آپ کی ضرورت ہوگی آپ اپنی خدمات ہم تک پہنچائیں گے۔آخر میں ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل محمد ممتاز کو پولیس کے اعزاز کے ساتھ گھر تک رخصت کیاگیا۔

کانسٹیبل محمد ممتاز
کانسٹیبل محمد ممتاز

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button