جنوبی پنجاب کا سب سے بڑے بجلی سپلائی منصوبہ اعلان, مخدوم خسروبختیار

رحیم یارخان :وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسروبختیار نے دورہ سٹی رحیم یار خان کے دوران ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی رہائش گاہ پر اراکین اسمبلی اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبو ں کی تکمیل پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے
مخدوم خسروبختیار عمائدین علاقہ
ضلع رحیم یار خان کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے 10ارب روپے کا میگا فنڈز فوری طور پر فراہم کیا گیا ہے

جبکہ 3ارب روپے پینے کے صاف پانی کے لیے علیحدہ فراہم کیے گئے ہیں جس کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹی رحیم یار خان کے لیے 1ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے جس میں سٹی کی سڑکیںو سیوریج اپ گریڈیشن شامل ہیں اس کے علاوہ تھلی چوک سے اقبال آباد تک 80کروڑ روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک کی تعمیر اور بابا غریب شاہ سے یوسف آباد نیشنل ہائی وے براستہ امین گڑھ 93کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جا رہی ہے

عالمی بنک کی طرف سے فراہم کردہ 70ارب روپے میں سے ضلع رحیم یار خان میں خصوصاً تحصیل لیاقت پور میں 2ارب روپے پینے کے صاف پانی کے لیے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ خان پور شہر میں سوا ارب روپے کے ترقیاتی کام دیئے گئے ہیں

مخدوم خسروبختیار ملاقات
اس کے علاوہ صادق آباد سٹی اور ضلع بھر کے مضافاتی علاقوں میں 10ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی کام ہونے سے ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہو گا

انہوں نے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق( چناب گروپ ) کی رہائش گاہ پر عمائدین اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بیپکو کی تعمیر سے بجلی کے مسائل حل ہوں گے

یہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا بجلی سپلائی کا منصوبہ ہو گا جو جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے تحفہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسانوں کو سب سے زیادہ ریلیف دیا ہے

جس میں کھادوں اور بیج کی خریداری پر براہ راست سبسڈی کے لیے 34 لاکھ سے زائد کسانوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ بھی مہنگائی کے خاتمہ کے لیے انقلابی معاشی اقدامات کیے جا رہے ہیں

جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا بعد ازاں وفاقی وزیر اقتصادی امور نے مولوی طارق چوہان( مرحوم) کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزدگان سے تعزیت کا اظہار کیا مختلف پروگراموں میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد،یم پی اے چوہدری آصف مجید ، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ظفر اقبال وڑائچ ، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف راجہ محمد سلیم ، چوہدری حسنین ظفر ، سجاد وڑائچ ، شمیل مرزا ، شاہد طالب ، چوہدری فاروق وڑا ئچ ، چوہدری نعیم شفیق اور دیگر شریک تھے

مخدوم خسروبختیار پودا لگایا
قبل ازیں صادق شہید پولیس لائن رحیم یار خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یا رخان اسد سرفراز نے وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسروبختیار کا استقبال کیا

مخدوم خسروبختیار پولیس لائن میں
وفاقی وزیر نے پولیس لائن میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے

وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار نے پولیس لائن میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا جبکہ انہوں نے پولیس لائن میں نئے تعمیر ہونے والے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان کو ہدایات دیں کہ پولیس صحیح معنوں میں عوام کی خادم کے طور پر اپنے فرائض مزید تندہی سے انجام دے

انہوں نے ضلع رحیم یار خان پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیوں پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اپنا کام مزید بہتر کرنے کے لیے حکومت مزید وسائل فراہم کرے گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button