پولیس نے 53 قیمتی موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے

رحیم یارخان: آئی ٹی برانچ ڈی پی او آفس کی شاندار کارکردگی 53 قیمتی موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے۔
بہاولپور، راجن پور، منڈی بہاوالدین اور لاہور کے شہریوں کے موبائل فون برآمد۔ E پولیس آیپ سے دوران گشت و ناکہ بندی 21 اشتہاری مجرمان اور 14 عدالتی مفروران گرفتار۔

ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر سربراہی  ڈی پی او آفس میں قائم آئی ٹی برانچ سب انسپکٹر قمبر علی کی زیر نگرانی شاندار خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،

ماہ جنوری 2022 کے دوران آئی ٹی برانچ نے جدید ٹیکنالوجی اور آیپس کا استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر سے اور صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع چوری و چھینے جانے والے 53 موبائل فونز ریکور ہونے پر اصل مالکان کے حوالے کیے ہیں

جن میں پانچ موبائل فونزبہاولپور، راجن پور، منڈی بہاوالدین اور لاہور کے شہریوں کے تھے جو انہیں بلوا کر ان کے سپرد کر دئیے گئے ہیں جس پر شہریوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس کی اس کاوش کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔

پولیس نے E پولیس ایپلیکیشن کو ناکہ بندی، گشت اور سرچ آپریشن کے دوران استعمال میں لاتے ہوئے 34 ہزار 986 شہریوں اور 4 ہزار 451 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جس دوران 21 مجرمان اشتہاری اور 14 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button