عورت مارچ میں ہونے والی گستاخانہ گفتگو اور فحاشی کے خلاف ن لیگ کا احتجاج
رحیم یارخان : خان پور میں اسلام آباد میں عورت مارچ میں ہونے والی گستاخانہ گفتگو اور فحاشی کے خلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خانپور اور جے یو آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی مظاہرین نے عورت مارچ کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام کے خلاف بے حیائی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور مردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
ریلی مدرسہ مخزن العلوم سے شروع ہوئی اور درخواستی چوک پہ پہنچ کر جے یو آئی کے عزیز الرحمن درخواستی اور مسلم لیگ ن کے کاشف چوہدری اور سلیمان نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ملک میں فحاشی و عریانی پھیلائی جا رہی ہے اور اسلام کے نام پہ معرض وجود میں آنے والے پاک وطن میں آئے روز بے حیائی کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ریلی میں احمدالرحمن درخواستی ، عبد الستار رحمانی ، رفاقت علی ، راناکامران قمر ، چوہدری علی منصور رحمانی و دیگر بھی موجود تھے ۔