رحیم یارخان میں آسان قرض سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیئے
رحیم یارخان: ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکوۃ چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ بینک اسلامی میں حکومت پاکستان کی آسان قرض سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیئے،
منعقدہ تقریب گفتگوکرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو تاریخی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں اور ہر طبقہ کے لیے ریلیف سکیم متعارف کروا رہے ہیں،
عام آدمی اور کسان کاشتکار حکومتی ریلیف سکیموں سے فائدہ اٹھائیں، چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،
قرض سکیمیں انتہائی آسان اور فائدہ مند ہیں انشاء اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے،
اس موقع پر بنک منیجر تنویر احمد نے اراکین اسمبلی کو قرض سکیم بارے تفصیلی بریفنگ دی، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے ٹریکٹرز لینے والے کاشتکاروں کو مبارکباد بھی دی۔