ڈگری کی رقم اورزیوروصول کر کے بیوی شوہر کے گھر آباد ہوگئی
رحیم یارخان : ڈگری کی رقم اورزیوروصول کر کے بیوی شوہر کے گھر آباد ہوگئی،خرچہ نان ونفقہ کی ڈگری معاف۔
فیملی کورٹ ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ صوبیا بی بی بنا م علی ربانی میں ڈگریدارصوبیا بی بی نے عدالت کے روبروحق مہرکی رقم 6لاکھ روپے اوردو تولے طلائی زیوروصول کرلیا اورشوہر علی ربانی کوخرچہ نان ونفقہ کی ڈگری معاف کر دیا اورواپس گھر آبادہونے پر رضامندی ظاہر کردی۔