سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن خواتین کے تحفظ اورآگاہی سے متعلق واک کا اہتمام

رحیم یار خان:سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن اور ٹی ڈی ای اے کے زیر اہتمام ورکرزخواتین کے تحفظ اورآگاہی سے متعلق جاری پراجیکٹ کے تحت ایک سائیلنٹ واک کا اہتمام کیا گیا
واک کی قیادت سیاسی و سماجی خواتین  خالدہ مغل ،صائمہ گیلانی تسلیم اختر  نے کی اور ویمن ورکرز الائنس کی ممبران نے شرکت کی۔

واک کی شرکاء خواتین نےکام کرنے والی جگہوں اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا –

ورکرز خواتین نے حکومتی اداروں اور دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ خواتین ورکرز کو گورنمنٹ کی طرف سے طے کردہ  کم ازکم معاوضہ جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،کام کرنے والی جگہوں پرخواتین کےعلیحدہ واش روم کا قیام  یقینی بنایا جائے
کام کرنے والی جگہوں پرانسداد جنسی ہراسگی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ خواتین ایک محفوظ ماحول میں کام کر  سکیں

samaj development foundation

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button